ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈاکٹر بدر الدجی کی کاوش سے یونانی میڈیسن فیکلٹی سب سے زیادہ طلائی تمغات والی فیکلٹی بنی

ڈاکٹر بدر الدجی کی کاوش سے یونانی میڈیسن فیکلٹی سب سے زیادہ طلائی تمغات والی فیکلٹی بنی

Tue, 09 May 2017 23:45:19    S.O. News Service

علی گڑھ9مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی یونانی میڈیسن فیکلٹی یونیورسٹی کی ایک اہم ترین فیکلٹی ہے جس میں یونانی طب کی تعلیم و تحقیق کا کام معیاری سطح پر عمل میں آتا ہے۔ اب تک اس فیکلٹی میں محض پانچ طلائی تمغات تھے جن میں سے چند یونیورسٹی کی جانب سے اور چند عطیہ دہندگان کے کوٹے سے تھے لیکن گزشتہ ایک سال میں اس فیکلٹی میں 9طلائی تمغات کا اضافہ ہوا ہے جو تمام کے تمام عطیہ دہندگان کے کوٹے سے ہیں۔ان میں امراضِ نسواں، جراحت،سریریات، علاج بالتدبیر، صیدلہ، علم الادویہ، علم الامراض، تشریح البدن، منافع الاعضاء جیسے مضامین شامل ہیں۔جن عطیہ دہندگان نے یہ تمغات عطیہ کئے ہیں ان میں چودھری ریاست علی، چیئرمین اے سی این گروپ، چودھری ذیشان علی، ڈاکٹر انور سعید چیئرمین بورڈ آف انڈین میڈیسن، ڈاکٹر رزمی یونس ڈائرکٹر ارم یونانی میڈیکل کالج لکھنؤ، ڈاکٹر جمال عظیم ایڈمنسٹریٹر ارم یونانی میڈیکل کالج، ڈاکٹر لقمان، یونانی میڈیکل کالج سنبھل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزید دو طلائی تمغات شعبہئ دینیات کے لئے آفر کئے گئے ہیں جو جلد ہی پروسیز میں آجائیں گے۔ ان تمام طلائی تمغات کی دستیابی کا سہرا شعبہئ معالیجات کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بدر الدجیٰ کے سر جاتا ہے اور ان کی حصولیابی ان کی تنہا کاوش کا نتیجہ ہے جس کے سبب یونانی میڈیسن فیکلٹی میں اب 5کی جگہ14طلائی تمغات ہوگئے ہیں۔ڈاکٹر بدر الدجیٰ نے بتایا کہ ان کی مزید کوشش ہے کہ پی جی سطح پر مضمون کے لحاظ سے طلائی تمغات دئے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ جلد ہی کم از کم تین شعبوں معالیجات، کلیات ادویہ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو یونیورسٹی گولڈ میڈل دیتی ہے لیکن یہ طلائی تمغات مضمون کے اعتبار سے دئے جانے کی کوشش ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ طلائی تمغات کی تعداد کے لحاظ سے اس وقت یونانی میڈیسن فیکلٹی سب سے زیادہ طلائی تمغات والی فیکلٹی بن گئی ہے۔
 


Share: